انٹر نیشنل

“بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض” کی شاندار کامیابی

ریاض ۔ کے این واصف

ٹوسٹ ماسٹرز کلب Area 1 کے سالانہ (2023-2024) تقریری مقابلوں میں بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے اراکین نے شاندار کامیابی درج کی۔ یہ تقریری مقابلے انگریزی زبان مین منعقد ہوئے تھے۔

 

ایریا ون کے ڈائریکٹر مرزا ظہیر بیگ کی نگرانی منعقد ان تقریری مقابلوں میں بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض سے ڈاکٹر سعید محی الدین، سید عتیق احمد، سید مبارک حسین، محمد عبدالقادر اور محمد سیف الدین نے حصہ لیا اور تمام زمروں میں انعامات حاصل کئے۔بزم اردو کلب کے عہدیداران کے این واصف، عبدالقدوس جاوید، محمد مبین، سید عبدالحامد، کوثر نسیم نے تمام اراکین کی ستائش کی اور انھیں مبارکباد پیش کی۔

 

اس کے علاوہ دیگر ٹوسٹ ماسٹر میمن عبدالقادر، منیر برہان، عبدالغفار، محمد فاروق،مرزا ظہیر بیگ، محمد ریاض، محمد ایوب وغیرہ نے بھی انعامات حاصل کرنے والے اراکین بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button