جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کتہ گوڑم ضلع میں آٹو ندی کے پل سے نیچے گر پڑا _ 4 افراد ہلاک

کھمم _ تلنگانہ کے کتہ گوڑم ضلع کے برگمپاڈو منڈل کے مضافاتی علاقے میں چہارشنبہ کی رات آندھرا پردیش-تلنگانہ سرحد پر ایک آٹو ندی کے پل سے نیچے گر گیا۔ اس  حادثہ میں 4  افراد ہلاک ہو گئے۔

 

آٹو بے قابو ہو کر  کنیراسانی ندی کے پل  سے گر گیا۔ آٹو میں سوار 8  مسافروں میں سے 6  شدید زخمی ہو گئے۔ ان میں سے چار فوت ہوگئے ۔ دو دیگر کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اے پی کے ایلورو ضلع کے ٹی نرسا پورم منڈل کے تروملا دیوی پیٹ گاؤں کے عقیدت مند تلنگانہ کے بھدراچلم رام مندر کے درشن کرکے واپس لوٹ رہے تھے۔

 

زخمیوں کو بھدراچلم کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ جتلا درگا راؤ اور پچی پالا سرینواسا راؤ کی وہاں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ برگامپاڈو کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج دو اور بچے بھی فوت  گئے۔ زخمی نرسمہا راؤ، تروملا راؤ، نرملا اور انوشا زیر علاج ہیں۔ اطلاع ملتے ہی برگمپاڈو ایس آئی سنتوش موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور ایک مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button