جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں یکم اکتوبر کو میلاد جلوس

نارائن پیٹ: 24 ستمبر (اردولیکس) مرکزی میلاد کمیٹی نارائن پیٹ کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس جامع مسجد نارائن پیٹ میں منعقد کیا گیا جسکی صدارت سید غیاث الدین قادری سجادہ نشین درگاہ تقی بابا نے کی۔ جبکہ نگرانی محمد نواز موسی نے کی۔ اس موقع پر صدر میلاد کمیٹی عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے اجلاس میں ہوۓ راۓ مشورے کے بعد جو متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

اخباری نمائندوں کو بتایا کہ نارائن پیٹ میں عیدمیلاد جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ اس موقع پر مسلمانوں کی جانب سے مرکزی میلاد جلوس اہتمام کے سا تھ نکالا جاتا ہے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں امن وامان کی برقراری کے ساتھ عقائد اور جذبات کا احترام کرتے ہوئے نارائن پیٹ میں میلاد النبی ﷺ کا جلوس 28 ستمبر کے بجائے یکم اکتوبر بروز اتوار صبح 10 بجے لعل مسجد سے نکالا جائیگا

 

جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادری پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا جہاں فاتحہ خوانی ہوگی۔ تمام حضرات کو احاطہ درگاہ میں طعام کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

بعد ازاں اسی روز شہر کے مختلف مساجد جہاں زمانہ قدیم سے آثارِ مبارک کی زیارت کرائی جاتی ہے وہ بھی اتوار کے دن کرائی جائیگی۔ مزید انہوں نے سختی سے کہا کہ جلوس میں ڈی جے ساؤنڈ اور میوزک والی نعت لگانا سخت منع ہے۔ اس اجلاس میں’ محمد رفیق چاند’ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر محمد تقی چاند کونسلر’ عظیم مڑکی’ امیر الدین چاند مدرس و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button