جنرل نیوز

نارائن ہیٹ کی معروف شخصیت جناب الحاج عبدالرشید صاحب سنڈکے کا انتقال


نارائن پیٹ: 29 مارچ( نامہ نگار) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ نارائن ہیٹ کی ممتاز ومعروف شخصیت جناب الحاج عبدالرشید صاحب سنڈکے موظف انجینئر محکمہ برقی (بانی و صدر مسجد رشیدیہ نارائن پیٹ) ولد مرحوم عبدالقادر سنڈکے کا بعمر 79 سال آج حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ہے۔
پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 6 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ لنگر حوض روڈ حیدرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان لنگر حوض عیدگاہ میں عمل میں آئی۔مرحوم کے لے دعاے مغفرت کی گزارش کی گئی ہے۔مزید تفصیلات کیلئے 8801532922 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button