نیشنل

عرفان پٹھان بھی کورونا وائرس سے ہوئے متاثر

حیدرآباد _30 مارچ ( اردولیکس)  کرکٹر عرفان پٹھان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔انہوں نے  کورونا کے علامات پائے جانے پر کورونا ٹیسٹ کروایا جس میں ان کی رپورٹ مثبت برآمد ہوئی۔ڈاکٹروں کے مشورے پر عرفان پٹھان گھر میں ہی کورنٹائن ہوگئے ہیں عرفان پٹھان نے کہا کہ ان میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ چند دنوں سے ان سے ملاقات کرنے والے بھی اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ کروالیں۔تین دن قبل عرفان پٹھان کے بھائی یوسف پٹھان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے 

متعلقہ خبریں

Back to top button