تلنگانہ

حیدرآباد میں رہبر فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق اولیائے طلبہ میں سلائی مشین کی مفت تقسیم۔

شاہد علی حسرت شریک بانی ننھی گلہری فاؤنڈیشن حیدراباد کی نمائندگی پر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کندیکل گیٹ چار مینار منڈل میں ذیر تعلیم طلبہ کے مستحق والدین میں آج رہبر فاؤنڈیشن کے سیلف ہیلپ پروگرام کے تحت وائی ایس کنوینشن سینٹر پلر نمبر 225 اتا پور حیدراباد میں منعقدہ ایک تقریب میں سلائی مشین کی مفت تقسیم عمل میں لائی گئی ،سلائی کے تمام مشین معیاری ہیں اور ساتھ ہی برقی سے چلنے والی موٹر بھی فراہم کی گئی ۔ امداد حاصل کرنے والوں میں Single-parent اور کویڈ-19 کے بعد بے روزگار ہو جانے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ رہبر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے مشین حاصل کرنے والے تمام افراد کو اپنی مدد آپ کر کے حلال روزی کمانے کی تلقین کی اور کہا کہ خود روزگار سب سے بہتر روزگار ہوتا ہے۔

 

واضح رہے کہ اولیائےطلبہ کے لیے سلائی مشینوں کی مفت تقسیم میں محترمہ بشیرا بیگم صاحبہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کامیاب کوششیں شامل رہیں۔

 

اس موقع پر شاہد علی حسرت نے اولیائے طلبہ کی جانب سے رہبر فاؤنڈیشن کے سارے ذمہ داران کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور ایسے ہی مستحق افراد میں خود روزگار پر مبنی پروگرام منعقد کرنے کی گزارش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button