چیف منسٹر مہاراشٹرا کی بیوی ہاسپٹل میں شریک

ممبئی _31مارچ( اردو لیکس) مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ادھوے ٹھاکرے کی بیوی رشمی ٹھاکرے ہاسپٹل میں شریک ہیں بتایا جاتا ہے کہ 23 مارچ کو رشمی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تھی اور وہ گھر پر ہی علاج کروا رہی تھی لیکن کمزوری کے باعث رشمی کو منگل کی رات ممبئی کے ریلائنس ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے جہاں ان کی صحت مستحکم بتائی گئی ہے واضح رہے کہ چند روز قبل چیف منسٹر ادھوے ٹھاکرے کے فرزند و ریاستی وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے