حیدرآباد میں لڑکی کے اغوا کی اطلاع سے سنسنی

حیدرآباد _31مارچ( اردو لیکس) شہر حیدرآباد کے بنجارہ اہلز علاقہ میں نوجوان لڑکی کے اغوا کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی تاہم بعد ازاں پولیس کو پتہ چلا کہ اس لڑکی کا اغوا نہیں کیاگیا ہے بلکہ اس کا عاشق جھگڑے کے بعد زبردستی اٹھا کراس کو اپنی بائیک پر لے گیا۔تفصیلات کے مطابق کل شب مقامی افراد نے سڑک پر نوجوان کی جانب سے لڑکی کو زبردستی طورپر بائیک پر بٹھانے کا منظر دیکھا اوراغوا کا شبہ کرتے ہوئے فوری طورپرپولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے ساتھ ہی پولیس چوکس ہوگئی اور اس جوڑے کا پتہ چلایا تاہم پولیس کو معلوم ہوا کہ ان دونوں میں ہوئے جھگڑے کے بعد نوجوان نے اپنی معشوقہ کا اغوا نہیں کیا بلکہ اس کو زبردستی اپنی بائیک پر بٹھا کرلے گیا۔