حیدرآباد ایرپورٹ پرامریکی ڈالرس ضبط

حیدرآباد _31مارچ( اردو لیکس) حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے حکام نے سی آئی ایس ایف کے ساتھ تال میل کے ذریعہ ایک شخص کے خلاف بیرونی زرمبادلہ کا معاملہ درج کیا جو فلائٹ نمبرFZ8776کے ذریعہ دبئی جانے کی کوشش کررہا تھا۔اس کے ہینڈ بیگ میں 30000امریکی ڈالر پائے گئے۔اس کی ہندوستانی کرنسی میں مالیت 21,48,000روپئے ہے۔یہ رقم کسٹم ایکٹ 1962کے تحت ضبط کرلی گئی اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔