حیدرآباد ایرپورٹ پرگرائنڈرمیں چھپا کرلایا گیا 2.5کیلوسونا ضبط

حیدرآباد _31مارچ( اردو لیکس) حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے پانچ افراد کے خلاف سونے کی اسمگلنگ کا معاملہ درج کرلیا۔یہ افراد دبئی سے شہر پہنچے تھے۔یہ سونا مکسر گرینڈر،موٹرس اور کاٹنے کے لئے استعمال ہونے والے آلات میں چھپاکرلایاگیا تھا۔یہ مسافرین فلائٹ نمبرFZ-8779کے ذریعہ حیدرآباد پہنچے تھے۔ایرپورٹ پر ان کے لگیج کی تلاشی کے دوران اس سونے کا پتہ چلا۔اس 2.5کیلوسونے کی مالیت 1.15کروڑ روپئے ہے جس کو ضبط کرلیاگیا۔