پیان کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کی آخری تاریخ میں مزید تین ماہ کی توسیع

نیی دہلی-31 مارچ( اردو لیکس)محکمہ انکم ٹیکس نے  اس مہینے کے اواخر 31 مارچ پیان کارڈ کو آدھار کے ساتھ مربوط کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ اِس کے باوجود کئی افراد نے پیان کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کا کام نہیں کیا ۔جس کے پیش نظر براہ راست ٹیکسوں سے متعلق سنٹرل بورڈ نے  پیان کارڈ کو آدھار کے ساتھ مربوط کرنے کی تاریخ میں 30  جون تک توسیع کی ہے اب تک کئی مرتبہ اس اسکیم میں توسیع کی گئی ہے۔