انٹراسٹیٹ کونسل کے اجلاس سے چیف منسٹر تلنگانہ کا خطاب

چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھرراو نے دلی میں منعقد انٹر اسٹیٹ کونسل کے اجلاس میں ریاست کے اسمبلی حلقوں کی تعداد کو 119 سے بڑھا کر 150 کردینے کی مرکز سے درخواست کی.اپنے خطاب میں چیف منسٹر نے ریاست کے مسایل کو وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے پیش کرتے ہوے اس کی عاجلانہ یکسوئی پرزور دیا.بین ریاستی تنازعات کو ختم کرنے مرکز سے مداخلت کی خواہش کی.اجلاس میں نریندر مودی اور مختلف ریاستوں کے چیف منسٹرس موجودتھے