حیدرآباد کے پرانا شہرمیں سرعام ایک نوجوان کا قتل

حیدرآباد یکم اپریل(اردولیکس) حیدرآباد کے پرانا شہرمیں آج دن دہاڑے ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں انڈیا فنکشن ہال کے پاس سب کے سامنے اسد خان نامی نوجوان کا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ ابتدائی ۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ پرانی دشمنی کی وجہہ سے قتل کی یہ واردات پیش آئی۔پولیس نے نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔