آندھراپردیش کی خاتون واشنگٹن ڈی سی کورٹ کی جج مقرر

حیدرآباد _یکم اپریل ( اردو لیکس) آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی کورٹ کی جج بن گئی۔آندھراپردیش کے ضلع کرشنا سے تعلق رکھنے والی روپا رنگا اپنے گھر والوں کے ساتھ 30 برس قبل امریکہ منتقل ہوگئی تھی اور روپا نے امریکہ میں ہی اپنی تعلیم مکمل کی۔حالیہ دنوں صدر  جوبائیڈن نے واشنگٹن ڈی سی کورٹ میں 13 ججس کا تقرر کیا ہے جن میں روپا رنگا بھی شامل ہے جوبائیڈن صدر بننے کے بعد کئی ہندوستانی افراد کو اہم عہدوں پر فائز کیا گیا ہے