حیدرآباد میں ایک شخص کی نعش گھر کے فریج سے برآمد

حیدرآباد _یکم اپریل ( اردو لیکس) حیدرآباد کے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے کرمیکا نگر میں ایک شخص کا بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو فریج میں رکھ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کرمیکانگر میں ٹیلرینگ کا کام کرنےوالے 38 سالہ صدیق احمد ، جو مقامی طور پر ایک اپارٹمنٹ میں کرایہ پر تھا ، کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کردیا۔ اس کے بعد نعش کو گھر کے اندر فرج میں رکھ دیا اور باہر سے دروازہ بند کر دیا ۔دو دن بعد  اپارٹمنٹ کے مالک نے صدیق کے مکان سے بدبو محسوس کرتے ہوئے مقامی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔  پولیس وہاں پہنچی اور مکان کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئی تلاشی پر صدیق کی نعش فرج سے برآمد ہوئی ۔بتایا جاتا ہے کہ دو دن قبل ، مقتول کی بیوی روبینہ اپنے بچوں کے ساتھ میکہ  گئی تھی۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے  کہ آیا اسے کس  وجہ سے قتل کیا گیا تھا۔