راج ناتھ سنگھ نے انٹراسٹیٹ کونسل کے اجلاس سے کیا خطاب

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں بین ریاستی کونسل کا 11 واں اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے میٹنگ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں وفاقیت کو فروغ دینا ہی مرکزی حکومت کی پالیسی کا بنیادی نقطہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو اور مسابقتی وفاقیت اس مقصد کے محض دو پہلو ہیں۔