حیدرآباد میں فریج سے نعش برآمد _ بیوی نے ہی کروایا قتل !

حیدرآباد _2اپریل ( اردولیکس) حیدرآباد میں گذشتہ روز ایک مکان میں فریج سے برآمد ہونے والی ایک شخص کی نعش کے قاتل کا پولیس نے پتہ چلا لیا ہے اس قتل میں بیوی روبینہ ہی ملوث ہے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کرمیکانگر میں 38 سالہ محمد صدیق احمد کی نعش ان کے مکان کے فریج سے برآمد ہوئی تھی پولیس نے تمام زاویوں سے تحقیقات کی اور بیوی روبینہ سے پوچھ تاچھ کی۔جس پر پتہ چلا کہ روبینہ نے ہی اپنے شوہر کا قتل کیا تھا اور قتل سے قبل روبینہ اپنے میکہ چلی گئی تھی روبینہ نے کسی اور کی مدد سے شوہر کا قتل کیا یا پھر اس نے اکیلے ہی قتل کیا اور قتل کی وجہ کیا تھی  مزید تفصیلات کو پولیس بہت جلد پریس کانفرنس میں انکشاف کرنے والی ہے اسی دوران مقتول کے گھر والوں نے الزام لگایا‌کہ خاتون کے کسی اور سے تعلقات قایم تھے جسے وہ اپنے بھائی کا دوست بتاتی تھی۔