سی بی ایس ای کے نصاب میں نہیں ہوگی کمی

نئی دہلی3 اپریل(اردولیکس) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سی بی ایس سی نے فیصلہ کیا ہے کہ 2021-22 کے تعلیمی سال کیلئے نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کے نصاب میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ بورڈ نے نیا نصاب جاری کیا ہے جس میں گذشتہ تعلیمی سال میں تخفیف کئے گئے باب اور مضامین کو 2021-22 کے آئندہ تعلیمی سال کیلئے بحال کردیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نصاب میں یہ تخفیف سال 2021 کے بورڈ امتحانات کیلئے صرف ایک بار کی گئی تھی۔