بی ایس این ایل کا نیا آفر۔ 108 روپئے میں روزانہ 1 جی بی ڈیٹا

حیدرآباد 3 اپریل(اردولیکس) بی ایس این ایل نے موبائل صارفین کیلئے ایک نیا پلان متعارف کروایا ہے۔ اس نئے آفرکے تحت صارفین 108 روپئے کا ری چارج کرواتے ہوئے 60 دنوں تک روزانہ ایک جی بی ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں۔ خانگی کمپنیوں کے ساتھ مسابقت کی دوڑ میں بی ایس این ایل نے یہ نیا پلان صارفین کیلئے لایا ہے۔ اس وقت جیو اورایرٹیل کی جانب سے روزانہ کے پلان کے تحت ایک جی بی ڈیتا صرف 28 دن یا 56 دنوں تک کیلئے دیا جارہا ہے۔