تلنگانہ آئی سیٹ امتحان کا نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد _3 اپریل ( اردو لیکس) تلنگانہ آئی سیٹ کے کنٹرولر مہندر ریڈی نے  ایم بی اے اور ایم سی اے کورسز میں داخلے کے لئے تلنگانہ آئی سیٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ درخواستیں  7 اپریل سے 15 جون تک آن لائن قبول کی جائیں گی۔ 250 روپے جرمانہ فیس کے ساتھ  جرمانہ فیس کے ساتھ 15 جولائی تک درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ امتحان 19 اور 20 اگست کو ہوگا۔ مہیندر ریڈی نے بتایا کہ نتائج 17 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ ہال کے ٹکٹ 13 اگست سے ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہوں گے۔