شادی کے بعد استعمال کرکے چھوڑدینے کا الزام۔ ہجڑا پولیس سے رجوع

حیدرآباد 4 مارچ (اردولیکس) شادی کے بعد اسے استعمال کرکے چھوڑدینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک ہجڑا پولیس سے رجوع ہوا۔ یہ عجیب وغریب واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ ملاپورسے تعلق رکھنے والے دیویہ نامی زنخہ نے کشائی گوڑہ پولیس سے شکایت کی کہ ناگیندرنامی نوجوان نے اس سے سال 2019 میں لو میارج کی تھی۔ اس نے اپنی شکایت میں کہا کہ لڑکیوں کے چکرمیں پڑکروہ اسے نظرانداز کررہا ہے۔ دیویہ نے پولیس سے شکایت کی کہ اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔