ماں نے بند کردیا ٹی وی۔ بیٹے نے لے لی پھانسی

ممبئی _4 اپریل ( اردو لیکس) ماں نے ٹی وی بند کردیا جس پربرہم بیٹے نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بیڑمیں پیش آیا۔ کیج تحصیل سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ لڑکا مقامی اسکول میں زیرتعلم تھا۔ کورونا کی وجہہ سے لڑکا آن لائن کلاسیس میں شرکت کے بعد لیٹ کرٹی وی دیکھ رہا تھا، اس کی ماں نے یہ کہتےہوئے اسے ڈانٹا کہ وہ ٹھیک طرح سے بیٹھ کرٹی وی دیکھے اوراس نے سوئچ آف کردیا جس پربرہم نوجوان نے پھانسی لے لی۔