بریکنگ نیوز۔ تلنگانہ میں لاک ڈاون کا فرضی جی اوواٹس ایپ پروائرل کرنے والا گرفتار

حیدرآباد۔ 5 اپریل (اردولیکس) حیدرآباد پولیس نے لاک ڈاون اوررات کے اوقات میں کاروباربند رکھنے سے متعلق فرضی جی او واٹس ایپ پرپھیلاتے ہوئے عوام کو خوفزدہ کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ کمشنرپولیس حیدرآباد انجنی کمارنے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ
48 سالہ ایس سنجیو کمار متوطن نیلورجوحیدرآباد میں رہتے ہوئے سی اے کی حیثیت سے کام کررہا تھا کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ اس نے چیف سکریٹری کے نام سے فرضی جی او وائرل کیا تھا اس کے پاس سے ایک لیاپ ٹاپ ضبط کرلیا گیا۔