طیارہ کے بیت الخلاء میں چھپا کرلایا گیا سونا حیدرآباد ایرپورٹ پرضبط

حیدرآباد 7 اپریل (اردولیکس) طیارہ کے بیت الخلا میں چھپاکرلائے گئے سونے کو حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ کے کسٹم حکام نے ضبط کرتے ہوئے اس زرد دھات کی اسمگلنگ کرنے والے مسافر کے خلاف معاملہ درج کرکے اس سے پوچھ گچھ شروع کردی۔اس 1.2کیلو سونے کی مالیت 60لاکھ روپئے ہے۔یہ مسافر دبئی سے براہ کوچین،حیدرآباد پہنچا تھا۔