گجرات کے 20 شہروں اورچندی گڑھ میں آج سے رات کا کرفیو

نئی دہلی 7 اپریل(اردولیکس) حکومت گجرات نے آج سے 20 شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کرفیو رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک رہے گا۔ گجرات میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انیس انفیکشن کے 3 ہزار 280 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ریاست کے محکمہ صحت کے مطابق کَل 17 اموات کی اطلاع ملی۔ چنڈی گڑھ میں بھی  آج سے رات کا کرفیو نافذکیا جارہا ہے۔ وہاں کووڈ کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔