ماونوازوں کے قید میں رہنے والے کمانڈر راکیشور سنگھ کی تصویر جاری

حیدرآباد _ 7 اپریل ( اردولیکس) چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں پیش آئے انکاؤنٹر کے بعد ماؤنوازوں نے کمانڈر راکیشور سنگھ  کو قید کرلیا تھا جو ماونوازوں کے پاس محفوظ ہے۔ راکیشور سنگھ کی تصویر ماؤنوازوں نے جاری کی ۔ جس میں  راکیشور سنگھ ایک جھونپڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ منگل  کو ماونوازوں نے ایک مکتوب جاری کیا  تھا کہ مذاکرات کے لئے ثالثوں کا اعلان کیا گیا تو جوان کو رہا کردیا جائے گا۔  جب تک بات چیت ختم نہیں ہوتی تب تک وہ محفوظ یرغمالی  رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ان کی شرائط سے اتفاق نہیں کرتا ہے جوان کی رہائی ممکن نہیں ہوگی۔ یہ مکتوب ماؤ نوازوں کے ترجمان وکپلپ کے نام پر جاری کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں 3 اپریل کی رات کو ایک بھاری انکاونٹر ہوا تھا ۔ اس انکاؤنٹر میں 23 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ اور  کوبرا یونٹ کے  ایک کمانڈر راکیشور سنگھ کو قید میں رکھ لیا۔