مردہ کوزندہ کرنے کا دعویٰ!

نئی دہلی 7 اپریل(اردولیکس)اسےتوہم پرستی کی انتہا نہیں تو اورکیا کہاجائے کہ خصوصی پوجا کرتے ہوئے مردہ کو زندہ کرنے کی بات پرمرنے والے شخص کے رشتہ داروں نے نہ صرف یقین کرلیا بلکہ نعش کو اس ٹولی کے حوالہ کردیا گیا۔ مردہ کوزندہ کرنے کے نام پرخصوصی پوجا کرتے ہوئے نعش پرپانی ڈالا گیا اورطرح طرح کی حرکتیں کی گئیں۔ یہ واقعہ ریاست اڈیشہ میں پیش آیا۔ حال ہی میںنیا گڑھ ضع کے برہاسا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص خرابی صحت سے فوت ہوگیا۔ گھروالے آخری رسومات انجام دینے کی کوشش میں تھے کہ ایک ٹولی ان کے پاس پہنچی اورانھوں نے پوجا کرکے اسے زندہ کرنے کا وعدہ کیا۔ نعش پرپانی ڈالا گیا اورتین افراد نے ملکراس کے سینہ کو زورزورسے دبایا۔ گھنٹوں وہ اس طرح کی اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے رہے لیکن اس کا کچھ نتیجہ نہیں نکلا۔ اس دوران کسی نے پولیس کو اطلاع دے دی پولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔