دل دہلانے والے واقعہ میں درندہ صفت باپ نے شیرخوار کو پانی کے سمپ میں پھینک دیا


حیدرآباد _ 8 اپریل ( اردولیکس) ایک دل دہلانے والے واقعہ میں درندہ صفت باپ نے اپنے  8ماہ کے شیرخوار بیٹے کو پانی کے سمپ میں پھینک دیا جس  میں اس کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے شمس آباد منڈل کے تونڈاپلی میں پیش آیا۔درندہ صفت باپ کی شناخت وکرم کے طورپر ہوئی  ہے گذشتہ رات بیوی اور وکرم کے پڑوسیوں نے اس لڑکے کی تلاش کیا جو مکان سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔اس کی تلاش کے دوران ہی وکرم نے اپنے دوست کو بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کو پانی کے سمپ میں پھینک دیا۔ اس بات کی اطلاع پاکر پڑوسیوں نے اس کو پانی کے سمپ سے نکالا اور علاج کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔پولیس نے کہا کہ وکرم نے اپنی بیوی کے دوسروں سے ناجائز تعلقات کا شبہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں ہی اس نے اپنے شیرخوار   سمپ میں پھینک دیا۔پولیس نے وکرم کو گرفتار کرلیا۔