تلنگانہ میں کورونا کے 2 ہزار سے زائد کیسس اور حیدرآباد میں

حیدرآباد _8 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ میں کوروناوائرس کے ,2055نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,18,704ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,741 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید سات اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 303افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,03,601ہوگئی ہے۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 13,362ہے جن میں 8,263مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران  87,332کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم 4,457نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی ایک کروڑ6 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 398نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔