حیدرآباد کے بیگم بازار میں کورونا کی دہشت _ شام 5 بجے دکانات بند

حیدرآباد _8 اپریل ( اردولیکس) حیدرآباد کے بیگم بازار میں کورونا کے تقریبا 100 کیسس سامنے کے  بعد 9 اپریل سے بیگم بازار میں دکانات کو کھولنے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات اور مارکٹ میں روزانہ بڑھتے خریداروں کے ہجوم کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔لکشمی نارائنا صدر حیدرآباد گروسری مرچنٹ ایسوسی ایشن اور مہیش کماراگروال جنرل سکریٹری نے کہا کہ جمعہ سے دکانات صبح 9بجے کھولی جائیں گی اور شام پانچ بجے بند کردی جائیں گی۔بیگم بازار چھتری،مچھلی مارکٹ اور دیگر علاقوں میں ہول سیل کرانہ کی دکانات کی جانب سے اس پر عمل کیاجائے گا