عادل آباد ضلع کے بوتھ میں آج سے لاک ڈاؤن

عادل آباد _8 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع عادل آباد ضلع میں کورونا کے دوسری لہرکے موقع پر بڑھتے ہوئے کورونا کیسس کے پیش نظر ضلع کے بوتھ منڈل مستقر میں بوتھ پنچایت کی جانب سے کوویڈ کی بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔آج سے دوپہر دو بجے کے بعد لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لایاگیا ہے جبکہ ہر منگل کو مکمل طورپر لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لانے کے لئے قرارداد منظور کی گئی ہے۔ بوتھ  میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر کورونا سے متاثر گاوں کے ذمہ داروں کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔