نریندر مودی نے کورونا کا دوسرا ٹیکہ بھی لے لیا

نئی دہلی _8 اپریل ( اردولیکس)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج  صبح کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لی۔ انھوں نے دہلی کے ایمس ہاسپٹل میں ہی دوسرا ٹیکہ لیا۔اس سلسلہ میں وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ  ، “آج میں نے ایمس میں کوڈ ویکسین کی دوسری خوراک لی۔ ویکسین ایک ہی راستہ  ہے جس سے ہمیں وائرس کو شکست دینا ہے۔” اگر آپ ٹیکے لگانے کے اہل ہیں تو ، فوری ۔ CoWin.gov.in  ایپ میں اپنا نام رجسٹر کروائیں ۔ واضح رہے کہ مودی نے یکم مارچ کو پہلا ٹیکہ لیا تھا