تلنگانہ میں رئیل اسٹیٹ کی پلاٹنگ کے دوران زمین سے سونے کا دفینہ برآمد

 

ورنگل _ 8 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ میں رئیل اسٹیٹ کی پلاننگ کے لئے خریدی گئی ایک زمین سے زیورات کا دفینہ برآمد ہوا۔یہ واقعہ جنگاوں ضلع کے پمبرتی گاوں کا ہے جہاں ایک ماہ قبل نرسمھا نامی ایک رئیلٹر نے 11 ایکر زمین خریدی تھی آج اس زمین کو مسطح کرتے ہوئے پلاٹنگ کرنے کا کام شروع کیا گیا۔پوکلین اور جے سی بی کی مدد سے زمین کو مسطح کیا جا رہا تھا اس دوران سونے کے نادر زیورات پر مشتمل ایک گھڑا برآمد ہوا۔اس کو دیکھ کر وہاں کام کرنے والے مزدور اور زمین کا مالک نرسمہا حیرت زدہ رہ گیا بتایا جاتا ہے کہ یہ زیورات 5 کلو وزنی رکھتے ہیں ۔سمجھا جاتا ہے کہ یہ قدیم دور میں تیار کردہ نادر زیورات ہیں زمیں سے دفینہ نکلنے کی اطلاع سارے گاوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔جس پر کچھ ہی دیر میں پولیس اور ریوینو کے عہدیدار بھی وہاں پہنچ گئے اور دفینہ کو ضبط کرلیا۔