تلنگانہ میں کھدوائی کے دوران زمین سے نکلا سونے چاندی سے بھرا برتن

حیدرآباد _8 اپریل ( اردولیکس) ریاست تلنگانہ ضلع جنگاوں کے پیمبرتی میں کھدوائی کے دوران زمین سے سونے اورچاندی سے بھرا برتن برآمد ہوا۔ حیدرآباد کے نرسمہا نامی شخص نے حیدرآباد ورنگل ہائی وے پر11 ایکڑ اراضی خریدی وہ وہاں وینچرکیلئے کھدوائی کا کام کروارہا تھا کہ زمین سے ایک برتن برآمد ہوا جس میں 17 تولہ سونا اوردس کیلو چاندی کے زیورپائے گئے۔ پولیس اورسرکاری عہدیدارمقام واقعہ پرپہنچ گئے۔ تاجر کا کہنا ہے کہ اسے کچھ دنوں سے خواب میں اماں واری کے درشن ہورہے تھے اوروہ یہاں اماں واری کی مندربنائے گا۔