پرانا شہر میں دو دن جانچ کرنے پر ایک لاکھ افراد قواعد کی خلاف ورزی کرتے ملیں گے: تلنگانہ ہائی کورٹ


حیدرآباد _8 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ میں آج  کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کو روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر عدالت نے ریمارک کیا کہ شراب کی دکانات کورونا وبا کے پھیلنے کا ذریعہ بن گئی ہیں ۔اس موقع پر ریاستی ڈی جی پی نے کورونا کے رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کے سلسلہ میں عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ڈی جی پی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کوویڈ کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف 22ہزار معاملات درج کئے گئے ہیں۔2416معاملات ایسے افراد کے خلاف درج کئے گئے ہیں جنہوں نے سماجی دوری کے اصول پر عمل نہیں کیا۔سڑکوں پر تھوکنے والے افراد کے خلاف 6معاملات درج کئے گئے ہیں۔اس مرحلہ پر عدالت نے ریمارک کیا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محدود کارروائی کی گئی۔عدالت نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آیا 1.16لاکھ افراد پر جرمانہ عائد کیاگیا؟عدالت نے ایک موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے ریمارک کیا کہ پرانا شہر حیدرآباد میں ہی دو دن جانچ کی گئی تو ایک لاکھ افراد قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جائیں گے۔