ٹرمپ کی جانب سے روکی گئی فلسطینی امداد بائیڈن کریں گے بحال

نئی دہلی _8 اپریل ( اردولیکس) امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کی روکی گئی امداد کونو منتخب صدر کی جانب سے بحال کرنے کا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ نے فلسطین کی 235 ملین ڈالر امداد روک دی تھی۔ امریکہ کی جانب سے دی جانے والی اس امداد میں سے دو تہائی حصہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے فلسطینی مہاجرین (یواین ڈبلیو اے) کو جاتا تھا جو کہ 2018 میں 360 ملین ڈالر کی امریکی امداد رک جانے کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ   پریس ریلیز کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ طویل مدت سے تعطل کے شکار امن معاہدے کو بحال کر کے فلسطینیوں کے ساتھ اعتماد کی فضا قائم کرنا چاہتی ہے۔