عوامی مقامات پر تھوکنے والوں کے خلاف کاروائی پرغورکیا جائے: بامبے ہائیکورٹ

ممبئی _8 اپریل ( اردولیکس) بامبے ہائیکورٹ نے بی ایم سی اور ممبئی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ- 19 وبائی مرض کی وجہ سے پیدا شدہ سنگین صورتحال کے دوران عوامی مقامات پر تھوکنے والوں سے بھاری جرمانہ وصول کرنے پر غور کریں۔ چیف جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس جی ایس کلکرنی پر مشتمل دو رکنی بنچ سماجی خادم ارمین وانڈریولا کی جانب سے مفاد عامہ میں دائر کردہ ایک درخواست پرسماعت کی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ عدالت انتظامیہ کو ہدایت جاری کرے کہ وہ عوامی مقامات پر تھوکنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔