جگتیال کے ملیال میں کورونا کے کیسس میں اضافہ سے لوگ خوفزدہ

جگتیال _8 اپریل ( اردولیکس) ریاست تلنگانہ ضلع جگتیال ملیال کے ایس سی کالونی میں کورونا کے کیسس میں اضافہ سے مقامی افراد میں خوف کی لہرپائی جاتی ہے۔ کالونی میں رہنے والے 70 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 40 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ واضح رہے کہ یہاں رہنے والے افراد نے پچھلے ہفتہ بونال میں حصہ لیا تھا سمجھا جاتا ہے کہ اس موقع پرماسک کا استعمال نہیں کیا گیا اورنہ ہی سماجی فاصلہ کی برقراری کو یقینی بنایا گیا اسی لئے کیسس میں اضافہ ہوا ہے۔