ماونوازوں نے یرغمال بنائے گئے کمانڈرکورہا کردیا

جگتیال _8 اپریل ( اردولیکس) چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں انکاؤنٹر کے بعد ماؤنوازوں نے سی آرپی ایف کمانڈر راکیشور سنگھ کو قید کرلیا تھا جنہیں آج رہا کردیا گیا ہے۔ راکیشور سنگھ کی ایک تصویرکل ماونوازوں کی جانب سے جاری کی گئی تھی ۔ قبل ازیں انھوں نے جب تک بات چیت ختم نہیں ہوتی تب تک یرغمال بنائے گئے جوان کو نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ یہاں یہ ذکربے جانہ ہوگا کہ چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں 3 اپریل کی رات کوہوئے انکاؤنٹر میں 23 جوان ہلاک ہوگئے تھے اور کوبرا یونٹ کے ایک کمانڈر راکیشور سنگھ یرغمال بنالیا گیا تھا۔