گستاخ رسول نرسنگھانند کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کا حکومت ہند سے مطالبہ

پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے والے متنازع شخص سوامی نرسنگھانند کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کاحافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کا حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے
حضرت محمدمصطفیﷺ کی ذات اقدس جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اسلام دشمن قوم دشمن امن دشمن عناصر وقفہ وقفہ سے اسلام اور مذہبی شخصیات پر متنازعہ بیان دے کر بھارت کی پر امن فضاء کو مکدر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، جس کا حکومت وقت کو سخت سے سخت نوٹ لیتے ہوئے کاروائی کرنے کی فی الفور ضرورت ہے، حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی و ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت نے صحافتی نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوامی نرسنگھانند نے گذشتہ دنوں حضورﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی جس کی صرف مذمت کرنا کافی نہیں ہے بلکہ اعلی عہدے داران کو چاہئے کہ مکمل قانونی کاروائی کرتے ہوئے رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں اور امن و شانتی کے دشمنوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کو جیل میں ڈال دیا جانا چاہئے، کیونکہ آج کچھ لوگ سستی شہرت پانے کے لئے اور ہندوستان کے حالات کو خراب کرنے کے لئے اس طرح کی حرکتیں کررہے ہیں، لہٰذا جب تک ایسے لوگوں پر سخت گرفت اور کارروائی نہیں ہوگی انکی ہمتیں اور بڑھ جائیگی اور ایسے ہی دندناتے پھریں گے پھر سے ہفوات بکتے رہیں گے،