تلنگانہ کے خانگی اسکولوں کے اساتذہ کو ماہانہ دو ہزار روپئے اور چاول _ چیف منسٹر کا اعلان

حیدرآباد _8 اپریل ( اردولیکس) چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ریاست کے خانگی اسکولوں کے اساتذہ اور عملہ کو ماہانہ 2 ہزار روپے اور 25 کلو چاول فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے چیف منسٹر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ریاست میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے خانگی اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ اور عملہ پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ خانگی اسکولوں کے اساتذہ اور عملہ اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ ضلع کلکٹر کو درخواست داخل کریں۔جس پر ان کی مدد کی جائے گی