ماسک کے استعمال کے قانون پر سختی سے عمل کرنے پولیس کو چیف منسٹر تلنگانہ کی ہدایت

حیدرآباد _8 اپریل ( اردولیکس) چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کے ڈی جی پی کو ہدایت دی ہے کہ وہ ماسک کے استعمال کے قانون کو سختی کے ساتھ عمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے قبل ازیں ہی ماسک نہ پہننے والوں کو ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں اس کے باوجود اس پر عمل آوری نہیں ہورہی ہے ماسک کے استعمال کے قانون پر سختی سے عمل کریں۔