آئی پی ایل آج سے ہورہا ہے شروع

حیدرآباد _9 اپریل ( اردولیکس) 14ویں آئی پی ایل ٹورنمنٹ کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ چینئی کے چیپک گراﺅنڈس میںپہلا میچ ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرس بینگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ اِس مرتبہ آئی پی ایل کے میچ 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے جن میں ممبئی ، چنئی ، بینگلورو ، احمد آباد ، نئی دلی اور کولکاتہ شامل ہیں۔ فائنل 30 مئی کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔