73 سالہ خاتون کررہی ہے 69 سالہ شخص سے شادی

میسور _9 اپریل ( اردولیکس) ریاست کرناٹک کے میسورسے تعلق رکھنے والی ایک 73 سالہ خاتون 69 سالہ شخص سے شادی کررہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ شادی گھروالوں کی رضامندی سے ہورہی ہے۔ میسورسے تعلق رکھنے والی ریٹائیرڈ خاتون ٹیچرنے حال ہی میں اپنے شوہرسے طلاق لے لی تھی۔ اس دوران اس کے گھروالوں نے اس سے شادی کرلینے کی خواہش کی جس کیلئے وہ راضی ہوگئی۔ رشتہ کیلئے اشتہاردیا گیا جس پر69 سالہ ریٹائرڈ انجینئرنے رابطہ قائم کیا اوران دونوں رشتہ طئے ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ انجینئرکی بیوی کی موت ہوگئی تھی اوروہ بھی تنہا تھا۔