مہاراشٹر سے آنے والوں کو روکنے نظام آباد ضلع میں پولیس چیک پوسٹ

نظام آباد _9 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسس کے پیش نظر مہاراشٹر سے لوگوں کے آنے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے مہاراشٹر میں تیزی کے ساتھ کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور وہاں سے تلنگانہ میں داخل ہونے افراد کی اکثریت کورونا وائرس میں مبتلا پائی جا رہی ہے اس کو محسوس کرتے ہوئے مہاراشٹر سے تلنگانہ میں داخل ہونے والے راستے کو بند کردیا گیا ہے نظام آباد ضلع کے رنجل منڈل کے کنداکرتی گاوں کے باہر پولیس نے بریکیڈ لگا دیا ہے اور پولیس چیک پوسٹ قائم کیا گیا ہے