جج نے اپنے آپ کو دی سزا!

نئی دہلی _9 اپریل ( اردولیکس) ججوں کی جانب سے دوسروں کے کیسس میں فیصلہ سنائے جاتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کرحیرت ہوگی کہ ایک جج نے اپنے آپ کوہی سزا دی۔ مصر کی۔ یہ منفرد واقعہ مصر کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ کونسل کے وائس چیئرمین جسٹس محسن کلوب نے ایک کیس کی سماعت کے دوران اپنے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر خود کو جرمانہ کی سزا سنائی۔ مصرکی عدالت کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسوان میں قائم انتظامی عدالت کے جج نے خود کو 500 مصری پاونڈ جرمانہ کیا ہے۔ وہ ایک مقدمہ کی سماعت کررہے تھے کہ اچانک ان کے سیل فون کی گھنٹی بج اٹھی جس پر انہوں نے فورا خود کو اس کا قصور وار قرار دیتے ہوئے پانچ سو پاونڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔