شرمیلا آج کریں گی پارٹی کے قیام کا اعلان۔ کھمم میں جلسہ عام سے خطاب

احمد آباد _9 اپریل ( اردولیکس) آنجہانی چیف منسٹرڈاکٹروائی ایس راج شیکھرریڈی کی دخترشرمیلا آج ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سنکلپ سبھا کے نام سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ یہ جلسہ پویلین میدان میں آج شام 5 بجے سے 9 بجے تک منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں شرمیلا کی والدہ وجے اماں بھی شرکت کریں گی۔ امکان ہے کہ اس موقع پر نئی پارٹی کے قیام اور ایجنڈہ کا اعلان کیا جائے گا۔