کورونا کا قہر۔ ملک کی ان 6 ریاستوں میں سب سے زیادہ اموات

نئی دہلی_9 اپریل ( اردولیکس) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی ان 6 ریاستوں میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، پنجاب ، اترپردیش ، کرناٹک اور گجرات میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور مجموعی طور پر ملک میں 780 اموات ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں 376 چھتیس گڑھ میں 94 ، پنجاب میں 56 ، اترپردیش میں 39 ، کرناٹک میں 36 اور گجرات میں 35 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔