لنکڈ اِن کے 50 کروڑ صارفین کا ڈاٹا لیک!۔ کمپنی نے کی تردید

نئی دہلی _9 اپریل ( اردولیکس) فیس بک ڈاٹا لیک کا معاملہ ابھی تازہ ہی تھا کہ اب خبر آئی ہے کہ مائیکرو سافٹ کی ملکیت والے پیشہ ور نیٹورکنگ پلیٹ فارم لنکڈ اِن کے 50 کروڑ صارفین کا ڈاٹا لیک ہو گیا ہے یعنی اس کا افشاء ہوگیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 50 کروڑ لنکڈ اِن پروفائل سے ڈاٹا کو مبینہ طور سے اسکریپ کیے گئے ارکائیو کو ایک مشہور ہیکر فورم پر فروخت کے لیے رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیک ہوئی 4 فائلوں میں لنکڈ اِن صارفین کے بارے میں ان کا پورا نام، ای میل پتہ، فون نمبر، کام کی جگہ کی جانکاری اور کئی ساری اطلاعات اسکریپ کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیکر فورم کے صارفین 2 ڈالر کے فورم کریڈٹ کی مدد سے لیک کیے گئے نمونوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ اس دوران لنکڈ اِن نے وضاحت کی ہے اس نے فروخت کے لیے پوسٹ کیے گئے لنکڈ اِن ڈاٹا کے مبینہ سیٹ کی جانچ کی اور یہ لنکڈ اِن کا لیک ڈاٹا نہیں تھا۔