نیشنل

رمضان المبارک میں تراویح کی اجازت دی جائے۔ بامبے ہائیکورٹ میں درخواست داخل

ممبئی _10 اپریل ( اردولیکس) مہاراشٹر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان میں مساجد میں عبادت کرنے کے لئے لاک ڈاؤن میں چھوٹ دینے کے لیے بمبئی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت ایک درخواست داخل کی گئی ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ افروز صدیقی کی جانب سے داخل درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور مسلمانوں کو ایک بار پھر مساجد میں عبادت کرنے سے محروم رکھا جارہا ہے جس سے مسلمانوں میں بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرحکومت انتخابی جلسوں اور ریالیوں کے لئے 200 لوگوں کی اجازت اور شادی بیاہ کے لیے 50 لوگوں کی شرکت اجازت دے سکتی ہے تو مساجد میں نماز پڑھنے کے لیے لوگوں کو اجازت کیوں نہیں دے سکتی؟

متعلقہ خبریں

Back to top button